میٹا کاواٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش

images 15

میٹا کمپنی کا واٹس ایپ سمیت،انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش کا فیصلہ

پاکستان میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے محدود صارفین تک اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش شروع کردی یے ۔میٹا کمپنی نے فی الحال یہ آزمائش پاکستان،بھارت اور براعظم افریقہ کے بعض ممالک میں شروع کی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔

مثال کے طور پر کوئی بھی صارف سرچ بار میں صرف عید کا لفظ لکھے گا تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا چیٹ بوٹ اسے عید سے متعلق بنیادی اور عام معلومات فراہم کرے گا۔اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ میں کسی بھی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو میٹا کا اے آئی سسٹم اسے مذکورہ موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔

میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔مذکورہ فیچرز کی پاکستان اور بھارت سمیت افریقہ میں کامیاب آزمائش کے بعد اس کا دائرہ مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛واٹس ایپ کی تمام ڈیوائسز پر چیٹ لاکس کو محفوظ بنانے کی کوشش

اس کے بعد اسے چند ماہ کے اندر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔مذکورہ آزمائشی فیچرز کو صرف موبائل صارفین اور زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میٹا کمپنی صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارمز میں نئے فیچرز پیش کرتی رہتی ہے ۔

Exit mobile version