واٹس ایپ کی تمام ڈیوائسز پر چیٹ لاکس کو محفوظ بنانے کی کوشش

صارفین موبائل سمیت اپنی تمام ڈیوائسز پر چیٹس کو لاک کر سکیں گے۔

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنی ایپلی کیشن کو مزید اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میسیجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے ’چیٹ لاکس‘ کے فیچر کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ نے ’چیٹ لاکس‘ کا فیچر مئی 2023 میں متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین اپنی مخصوص چیٹس کو خفیہ رکھتے ہیں۔ مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اپنی خفیہ چیٹس تک ایک سیکریٹ کوڈ کے ذریعے کھولنے یا بند کرنے کی رسائی بھی دی جا چکی ہے۔

whatsap

اب تک چیٹ لاکس کا آپشن صرف موبائل ڈیوائس پر ہی استعمال ہوتا تھا۔ مگر اب واٹس ایپ نے اس فیچر کو دیگر ڈیوائسز لیپ ٹاپ،ٹیپ یا ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال مہیا کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ اب صارفین موبائل سمیت اپنی تمام ڈیوائسز پر چیٹس کو لاک کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛نامعلوم کالز کو سائلنس کریں ، واٹس ایپ پر نیا فیچر متعارف

تاہم یہ فیچر صارفین کے لیے کب پیش کیا جائے اس بارے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ چند ماہ تک اس فیچر تک صارفین کی رسائی ہوجائے گی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے ’چیٹ لاکس‘ کے فیچر کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے پر آزمائش شروع کردی گئی۔

Exit mobile version