سائبر سکیورٹی ماہرین نے ہیکنگ سے بچنے کےلیے مشورہ دیا
سائبر سکیورٹی ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو ہیکنگ سے بچنے کےلیے 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کامشورہ دیا ہے۔ ہیومنز سیٹوری تھریٹ انٹیلیجنس ٹیم نے ایسی دو درجن سے زائد ایپس دریافت کی ہیں جو مفت وی پی این کے بھیس میں موجود ہیں۔
ان میں سے کوئی بھی ایک ایپ جب اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے تو وہ ڈیوائس ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔پراکسی کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی مشکوک حراکات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں موجود ڈیوائسز کے ذریعے گزار سکیں۔
ان مشکوک اینڈرائیڈ ایپس کی فہرست ذیل ہے
ree Old Classic Movies (by CaptainDroid)
CaptainDroid Feeds
Android 14 Launcher (by CaptainDroid)
Android 13 Launcher (by CaptainDroid)
Android 12 Launcher (by CaptainDroid)
Byte Blade VPN
Blaze Stride
Anims Keyboard
Lite VPN
Phone Comparison (by CaptainDroid)
Fast Fly VPN
Fast Fox VPN
Fast Line VPN
Funny Char Ging Animation
Limo Edges
Oko VPN
Phone App Launcher
Quick Flow VPN
Sample VPN
Secure Thunder
Shine Secure
Speed Surf
Swift Shield VPN
Turbo Track VPN
Turbo Tunnel VPN
Yellow Flash VPN
VPN Ultra
Run VPN
وہ صارفین جنہوں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایپ انسٹال کی ہوگی ان کے انٹرنیٹ بینڈوتھ پر ان کے علم کے بغیر ہیک ہوسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛چینی کمپنی ’شیاؤمی, کی پہلی الیکٹرک کار متعارف
یاد رہے کہ مشکوک ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور پر آنے سے قبل روکنے کے لیے گوگل کا نظام کافی مناسب ہے لیکن کچھ ایپس پھر بھی پلے اسٹور تک پہنچنے میں کامیاب رہتی ہیں۔