پاکستان اپنا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو لانچ کریگا

سیٹلائٹ

پاک سیٹ ایم ایم ون آرسیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار ہے۔ یہ جدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو لانچ کیا جائے گا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون آرسٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیاہے جوکہ 15 برس تک کام کرے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون آر پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔ اس مواصلاتی سٹلائٹ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی کو بھی بہتر کیا جاسکے گا۔

پاک بحریہ نے بحرہند میں اپنا جہاز پی این ایس اصالت تعینات کردیا

سیٹلائٹ کی مکمل تیاری پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستنان کا ریموٹ سینسنگ سٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، جس کا نام پی آر ایس ایس ون ہے جو کہ 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

جبکہ اس سےقبل حال ہی میں پاکستان اپنا پہلا قمری مشن سٹلائٹ  آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔

Exit mobile version