شدید بارشوں کے بھی پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ نے تباہی مچادی، گھر میں سوئے افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے
کوہاٹ؛ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلا گھر میں داخل ہوگیا، گھر میں سوئے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے بازی خیل میں پہاڑوں سے آنے والے ریلے نے تباہی مچادی۔
پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جبکہ نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ سیلابی ریلہ کی زد میں آکر 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 11 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ ریسسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 6 بچے شامل ہیں۔ جبکہ سیلابی ریلہ میں بہہ جانے والی 5سالہ بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
خبیرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہری پور اور دیگر اضلاع میں بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
خیبرپختونخواہ؛ ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر لڑائی میں 28 افراد ہلاک ہوگئے
جبکہ مانسہرہ، بالاکوٹ اور کاغان ویلی میں شدید بارشیں جاری ہیں۔ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اکثر مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی۔