متحدہ عرب امارات؛ یوم آزادی کی تقریب میں 10 ہزار افراد کی شرکت

یوم آزادی کی تقریب

دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی سفیر سمیت دیگر نمایاں شخصیات کی شرکت

پاکستان کے 77 یوم آزادی کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کی جانے والی تقریب میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جبکہ تقریب میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور امارات کے وزیر رواداری و بقائے باہم شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے شرکت کی۔ جبکہ اسکے علاوہ دیگر کئی سفارت کاروں اور نمایاں شخصیات نے پاکستان کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں امارات کے سرکاری میڈیا دفتر ، امارات لووز پاکستان، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، دبئی پولیس اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر انتظامیہ کے تعاون سے  یوم آزادی کی تقریب منتعقد کی گئی۔

اس موقع پر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور امارات کے گہرے تعلقات کو اجاگر کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کا عزم کیا۔ نہییان بن مبارک النہیان نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امارات کی علاقائی اور عالمی ترقی میں پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔

امارات کے سرکاری میڈیا دفتر کے ڈپٹی چئیرمین عالیہ الحمادی نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ یوم آزادی کی تقریب امارات اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور علاقائی شراکت داری کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارات بڑے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا خواہشمند ہے۔

یوم آزادی کی تقریب شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی سرانجام دینے والی پاکستانی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی سے قبل خوف وہراس کا ماحول

 جبکہ کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی، اسکواش چیمپین جہانگیرخان اور پاکستان ہاکی کے اسٹار پلئیر شہاز احمد اور 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں سر کرنے والی معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو انعامات سے نوازا۔

یوم آزادی تقریب میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کےلیے روایتی موسیقی اور رقص پیش کیا گیا جبکہ پاکستانی دستکاری کی نمائش کی گئی۔

Exit mobile version