سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافے سے ملک بھر میں ریٹ بڑھ گئے
پاکستان؛ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ کےساتھ نئی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اسکی نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 2390 ڈالر ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے سے چاندی کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑا، چاندی کی قیمتیں سابقہ ریٹ پر مستحکم رہی ہیں، چاندی کی فی تولہ قیمت 2ہزار 860 روپے قائم ہے۔
سوزوکی موٹرز نے آلٹو کار کو مزید سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا
یاد رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اور یہ تبدیلی گزشتہ برس کی گئی تھی۔ قیمتوں کے تعین میں تبدیلی کے طریقہ کار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت عالمی منڈی کی قیمت سے 20 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی تھی۔