بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرے اور تلاشی کی کاروائیاں جاری
سرینگر؛ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں خوف ہ ہراس کا ماحول بن گیا، غیرقانونی قابض بھارتی فوج نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر محاصرے اور تلاشی کی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے گھروں میں چھاپے اور مسافر گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں اہم شاہراوں پر گاڑیوں، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے سکیورٹی کے نام پر ایسے اقدامات سے خوف وہراس کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔
جبکہ مقبوضہ کشمیر میں زمینی وفضائی نگرانی کو بھی سخت کردیا گیا ہے ، جبکہ اسکے ساتھ ساتھ بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز، اور پولیس کی مزید بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سڑکوں پر نئی چوکیاں اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
پولیس اور فوج نے مشترکہ کاروائی میں چھاپوں اور گھروں کی تلاشی کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور مزید کاروائی جاری ہے۔
بھارت کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنماؤں پر نئی پابندیاں عائد
نئی دہلی کے حکم کے مطابق کشمیر میں بھارتی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے کےلیے تمام شہریوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ یوم آزادی پر بھارتی ترنگا نہ لہرانے والے گھروں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔