مقبوضہ کشمیر؛ ڈوڈہ میں بھارتی فوج پر حملہ افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

ڈوڈہ

غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں گزشتہ رات بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران حملہ ہوا

سرینگر؛ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج پر حملے میں ایک فوجی افسر سمیت 5بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ اس تباہ کن حملے ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا ہے۔  کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ حملہ محاصرے اور سرچ آپریشن کی کاروائی کے دوران ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق ڈوڈہ کے علاقے دیسہ میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے  مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ہوا ہے۔ بھارتی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تو اسی دوران ان پر حملہ ہوگیا۔

بھارتی فوج کے مطابق فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی تھی کہ جنگل میں چھپے مسلح افراد کی جانب فائرنگ شروع کردی گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

یوم شہداء کشمیر؛ 13 جولائی 1931 کے شہداء کی یاد میں مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوج پرہونے والے ایک حملے میں 4 فوجی ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جون سے کر جولائی کے وسط تک بھارتی فوج پر کشمیر کے مختلف علاقوں میں 8 بڑے حملے ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version