کشمیریوں نے الحاق پاکستان کا اعلان کرکے پر اپنے مستقبل کو مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا
سرینگر؛ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین مسرت عالم بھٹ نے کہا ہے کہ 19 جولائی کشمیریوں کے لیے تاریخی دن ہے۔ اس دن کشمیری قیادت نے متفقہ طور الحاق پاکستان کا اعلان کرکے اپنے مستقبل کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بھٹ نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحاق پاکستان کی قرارداد کشمیریوں کی پاکستان سے غیر مشروط محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم اور روشن دن ہے۔
19 جولائی 1947 کو متفقہ طور پر کشمیری رہنماؤں نے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر جموںوکشمیر کے پاکستان کیساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔ سرینگر کے نواحی علاقے آبی گز میں سردار ابراہیم خان کی رہائش پر منعقد ہونے والے اجلاس میں کشمیریوں نے الحاق پاکستان کا اعلان کرکے اپنے مستقبل کا تعین کیا تھا۔
مسرت عالم بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ الحاق پاکستان کی قرارداد کشمیریوں کی پاکستان سے غیر مشروط محبت کا ثبوت ہے،کشمیری عوام مملکت خداداد پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا اندازہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی سبز پرچم میں تدفین ، مظاہروں میں پاکستانی پرچموں کی بہار ، پاکستان سے رشتہ کیا لالہ الا اللہ کے نعرے اور پاکستان کے ہر قومی دن کو جوش و جذبے سے منائے جانے والے جیسے اقدامات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کرسکتی، کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ایک دن ضرور ختم ہوگا اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔
مسرت عالم بھٹ نے اپنے پیغام میں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوںبڑے پیمانے پر قتل و غارت کا سامنا کیا لیکن حق خود ارادیت کیلئے انکی جدوجہد میں کوئی کمی نہیں آئی ۔
مقبوضہ کشمیر؛ ڈوڈہ میں بھارتی فوج پر حملہ افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی انصا ف پسند اقوام کو کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
مسرت عالم بھٹ نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کو انتہائی افسوسناک ہے۔ دنیا کی انصا ف پسند اقوام کو کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔
انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے منطقی انجام اور آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ایک دن ہم کشمیر کا پاکستان کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔