بلوچستان؛طوفانی بارشوں سے تباہی مچ گئی، 39 افراد جاں بحق ہوگئے

طوفانی بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی مچ گئی، بلوچستان کے 11 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا، ہزاروں ایکڑ رقبہ زیر آب آنے سے فصلوں کو نقصان ہوا

بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے تباہی مچ گئی، بارشوں سے مختلف واقعات میں جاںبحق ہونے والی کی تعداد 39 ہوگئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی اور سیلاب کے بعد ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کے انچارج کنٹرول روم یونس مینگل کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں داخل ہونے والے بارشوں کے اسپیل کے بعد بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار اور طوفانی بارشوں سے ژوب میں 2 کمس بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جنکی لاشوں کو ریکور کرلیا گیا ، اس کے علاوہ ضلع کیچ میں کیچ ندی سے گزرنے والے سیلابی ریلے میں گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ توتک ڈیم میں 3 بچے گرگئے جن میں سے دو جانبحق ہوگئے جبکہ تیسرے بچے کو لیوز اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا۔

کیچ اور خضدار میں سیلانی ریلے میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تاحال بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے 11 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے، جبکہ ان اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، اور انکی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں سیلاب سے 80 لاکھ سے زائد افراد متاثر

صوبائی پی ڈی ایم کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک طوفانی بارشوں سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر ہوئے، جبکہ 373 مویشی، اور 58 ہزار 830 ایکڑ قابل کاشت رقبہ زیر آب آنے سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Exit mobile version