بنگلہ دیش میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک، صاف پانی، ادویات اور خشک کپڑوں کی اشد کمی محسوس ہورہی ہے
ڈھاکہ؛ بنگلہ دیش میں سیلاب سے 30 افراد جانبحق ہوگئے ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب سے 80 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں سیلاب کی وجہ سے تاحال 12 لاکھ سے زائد لوگ ملک بھر کے مختلف 11 اضلاع میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں سیلاب کی وجہ سے خوراک، صاف پانی ، ادویات اور خشک کپڑوں کی شدید قلت ہوئی ہے، جبکہ جوں جوں سیلاب کا پانی اتررہا ہے متاثرہ افراد کو ان چیزوں کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
جبکہ بنگلہ دیش میں سیلاب سے کئی سٹرکیں بند ہونے اور کئی جگہوں پر پل بہ جانے سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھی شدید مشکلا ت کا سامنا ہے، جبکہ 12 لاکھ سے زائد لوگ دور دراز علاقوں میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشیں جاری رہنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال برقرار رہے گی کیونکہ سیلاب کی وجہ سے دریاؤں میں پانی آہستہ آہستہ اتر رہا ہے۔
پاکستان میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب سے متاثرہ 11 اضلاع میں 4 لاکھ 70 ہزار افراد پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں ، جبکہ 630 میڈیکل ٹیمیں جن میں نیوی،فضائیہ ،آرمی اور ہارڈ گارڈ کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔
بنگلہ دیش میں سیلاب سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، بنگلہ دیشی محکمہ زراعت کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے بہت بڑا زرعی رقبہ زیر آب ہے، اگر پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہا تو فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔