دھماکہ سرخاب چوک میں پشین پولیس لائن کے قریب ہوا، 2 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے
کوئٹہ؛ بلوچستان میں پشین پولیس لائن کے قریب دھماکہ سے 2 بچے شہید ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق دھماکہ ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب ہوا، ضلع پشین میں مرکزی بازار میں سرخاب چوک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے شہید ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تھانہ پیشن کے ایس ایچ او مجیب الرحمن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ڈان نیوز کے مطابق مجیب الرحمن کا کہنا تھا کہ دھماکہ پشین کے مرکزی بازار میں ہوا، جس میں دو بچے شہید ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں ںصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی ، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقاتی ٹیم شواہد اکٹھے کرنے لیے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ہیں۔
پشین پولیس لائن کے قریب ہونےوالے دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئیٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پشین پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا، وفاقی وزیرداخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
محسن نقوی نے پشین پولیس لائن کے قریب دھماکے سے شہید ہونےوالے دونوں بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد ہیں یہ انسان کہلانے کے حقدار نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولتکاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ پشین پولیس لائن دھماکے سے قبل 14 اگست کےموقع پر بھی کوئٹہ میں دوکریکر دھماکے کیے گئے تھے، جس سے 1 شخص جان بحق جبکہ بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان؛ مسافر بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق
جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان کے ضلع پشین میں بند خوشدل خان روڈ پر بم دھماکے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ایک محافظ زخمی ہوا ہے جبکہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سی ٹی ڈی محفوظ رہے۔