بلوچستان؛ مسافر بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق

مسافر بس

مسافر بس تربت سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بسیمہ کے قریب حادثہ پیش آیا

بلوچستان؛ بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 26 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ مسافر بس تربت سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بسیمہ کے مقام پر یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے۔

مسافر بس حادثے میں زخمی ہونے والون کو ابتدائی طبی امداد کےلیے بیسمیہ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید علاج کے لیے انہیں کوئٹہ متنقل کیا جائے گا۔

اسی طرح جانبحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی شناخت کےلیے سول ہسپتال بسیمہ میں رکھی گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ن لیگ کے صدر منتخب

ذرائع کے مطابق حادچثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد امدادی ادارے اور پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی۔

بس حادثہ پہ وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، لواحقین سے اظہار ہمدردی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

Exit mobile version