سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ن لیگ کے صدر منتخب

نواز شریف

نواز شریف کے صدر بننے کا باضابطہ اعلان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کچھ دیر بعد کرے گی

لاہور؛ سابق وزیراعظم نواز شریف چھ سال بعد دوبارہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔  نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چھٹی مرتبہ صدر منتخب کیاگیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2018 میں نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے نتیجے میں ان سے صدرات کا منصب لے لیا گیا تھا۔

اس سے قبل 11 مئی کو مسلم لیگ ن کے سابق صدر میاں محمد شہباز شریف نے صدارت سے اسعفی دیا تھا۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے چناؤ کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن ہوا۔ صدر کے انتخاب کے لیے نواز شریف سمیت 8 اُمیدوران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں بشیر میمن‘ عرفان صدیقی‘ اسحاق ڈار‘ راجا محمد فاروق‘ حافظ حفیظ الرحمنٰ‘ شاہ غلام قادر شامل ہیں۔ ان میں سے اگر کوئی اور امیدوار نہ ہوا تو بلامقابلہ صدر منتخب ہو گا ورنہ شو آف ہینڈ سے الیکشن ہو گا۔

نو منتخب صدر کے نام کے باقاعدہ اعلان کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس کچھ دیر بعد لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہو گا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشنز کے نتیجے میں نواز شریف کے بطور صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفی دے دیا

پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے جنرل کونسل کا اجلاس منگل کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں طلب کر رکھا ہے، جس میں آج یعنی 28 مئی کو یوم تکبیر کے یادگاری دن پر پارٹی قائد کو دوبارہ صدارت سونپنے کے انتخاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جنرل کونسل اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا جائے گا۔

Exit mobile version