شہباز شریف نے دورہ کراچی کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم کے اجلاس کی صدارت کی۔
کراچی؛ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں جغرافیائی اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات انہوں کراچی میں دورہ کےدوران کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری حال ہی میں اپنے دورہ قازقستان کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے لیے سمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ اس سے پاکستان اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید آلات و مشینری کی تنصیب سے کسٹمز کلیئرنس کے وقت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے اور بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
مایوسی اور بلاجواز تنقید پر تشویش ،عزم استحکام آپریشن وقت کی ضرورت؛ کورکمانڈر کانفرنس
انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ تک اور اس سے ریل کے ذریعے سامان کی ترسیل کی استعداد کو بڑھایا جائے۔
وزیراعظم نے کراچی دورہ کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔