مایوسی اور بلاجواز تنقید پر تشویش ،عزم استحکام آپریشن وقت کی ضرورت؛ کورکمانڈر کانفرنس

عزم استحکام

Corps Commander Conference

کورکمانڈر کانفرنس میں عزم استحکام آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، غیر ضرور تنقید اور قیاس آرائیوں پر تشویش

راولپنڈی؛ ملک میں پائیدار پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے آپریشن عزم استحکام کو ضرور قرار دے دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 265 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے شرکا نے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشتگردی کو ریاستی اداروں کے خلاف سازش اور ’عزمِ استحکام‘ کو اہم قدم قرار دیا۔

کانفرنس میں انسدادِ دہشت گردی کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں ”عزم استحکام“ کو اہم قدم ٹھہرایا جب کہ ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے“عزمِ استحکام“ کو دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لئے وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا گیا۔

کورکمانڈر کانفرنس میں نے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کو ریاستی اداروں کے خلاف سازش قرار دیا۔ شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے، فواج پاکستان اور پاکستانی قوم ان سازشوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ دشمن کے مذموم مقاصد کو شکست دینے کیلئے پُرعزم اور متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے چند حلقوں کی جانب سے ”عزم استحکام“ کے حوالے سے بلاجواز تنقید اور مخصوص مفادات کے حصول کے لئے قیاس آرائیاں کرنے پر تشویس کا اظہار کیا جبکہ علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

مردان؛جلالہ پل کے قریب بم دھماکہ ؛ 3 افراد شہید،8 افراد زخمی

کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ  عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک پائیدار حل کے لئے کوشاں ہے۔ جبکہ کانفرنس کے شرکاء نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

Exit mobile version