بلیسٹک میزائل شاہین ٹو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر وزیراعظم، آرمی چیف کی مبارک باد
ویب ڈیسک؛ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ شاہین ٹو میزائل دو ہزار کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلیسٹک میزائل کی تجربہ کا مقصد ٹروپس کی تربیت، پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ اور مختلف تکنیکی چیزوں اورہدف تک بہتر طریقے سے پہنچنا ہے۔ بلیسٹک میزائل کے کامیاب تجربے سے ملکی دفاع میں اضافہ ہوا۔ جبکہ اس بلیسٹک میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربے میں سائنسدانوں نے اپنا حصہ ڈالا۔
میزائل تجربے کے موقع پر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، انجینئرز اور سائنسدانوں کی تعداد موجود تھی، آرمی چیف، چیف آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں کی اس کامیابی پر انکو مبارکباد پیش کی۔
آرمی چیف کی طرف سے اولمپئن ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، کامیابی پر مبارکباد
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف اور چئیرمین جوائٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے پوری قوم اور سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی۔