وادی تیراہ، پاک فوج کا آپریشن جاری ،25 خارجی جہنم واصل

پاک فوج کا آپریشن

وادی تیراہ میں خوارج کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ،دوران آپریشن 4 سپاہی بھی شہید ہوئے

ویب ڈیسک؛ خیبرپختونخواہ کے علاقے وادی تیراہ میں پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، جس میں 25 خارجی جہنم واصل ہوگئے، ہیں جبکہ اس کاروائی کے دوران پاک فوج کے 4 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق  ضلع خیبر کے وادی تیراہ کے علاقے میں پاک فوج کا آپریشن 20 اگست سے جاری ہے جس میں اب تک 25 خارجی جہنم واصل ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اگست سے جاری پاک فوج کے آپریشن میں متعدد خارجی زخمی بھی ہوئے جبکہ 4 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کا آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر ہے، پاک فوج کے انٹیلی جنس بنیادوں پرلشکراسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف  آپریشن میں 25 خارجی جہنم واصل جبکہ متعدد زخمی ہوئے ، پاک فوج کے اس آپریشن میں خوارج کا اہم کمانڈر ابوذر صدام بھی ہلاک ہوا۔

دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان میں بدامنی اور دہشتگردی کی کوشش کوناکام  بناتے ہوئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 اہلکار شہید ہوئے۔

خیبرپختونخواہ؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی میں 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10 جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے۔

Exit mobile version