خیبرپختونخواہ؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

خیبر

دہشتگردوں کی جانب سے خیبرمیں پولیس چوکی پر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار شہید ہوئے

خیبرپختونخواہ؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مشترکہ ناکہ بندی پرموجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

دہشتگردوں کے حملے کا پولیس کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملے کو ناکام بنادیا۔ ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر10منٹ تک شدت پسندوں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کرکے دیا۔

سلیم عباس کلاچوی کا کہنا تھا کہ جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کارروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کا اہلکار جبکہ ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام کرنے پر پولیس اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیا اور شہیید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نائجیریا؛ خودکش دھماکوں سے 18 افراد ہلاک،42 زخمی

جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے دونوں سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز نے اپنی جان دے کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، دونوں کی لازوال قربانی کو قوم یاد رکھے گی۔

Exit mobile version