نائجیریا: خودکش دھماکوں سے 18 افراد ہلاک، 42 زخمی

نائجیریا

شمال مشرقی نائجیریا میں بیک وقت تین مختلف مقامات پر خود کش دھماکے کیے گئے

نائجیریا میں خودکش دھماکوں سے 18 افراد ہلاک جبکہ 42 افراد زخمی ہوگئے۔ نائیجرین حکام کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا میں 3 مختلف مقامات پر خودکش دھماکے ہوئے۔ خود کش دھماکوں میں  ایک ہسپتال، جنازے اور ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابھی تک ان دھماکوں کی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ریاستی پولیس کے ترجمان نہم کینتھ داسو مطابق ہفتے کو گووزا قصبے میں ایک خاتون جس نے کمر پر بچہ باندھا ہوا تھا، نے شادی کی تقریب میں گھس کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، یہ دھماکہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے کیا گیا۔

اس کے علاوہ خودکش حملہ آوروں نے شادی کی تقریب میں خود کش دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کے نماز جنازہ میں ایک اور حملہ کیا۔ اس کے علاوہ اسی قصبے میں ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا جو کیمرون کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ تمام خود کش دھماکے خواتین حملہ آوروں نے ہی کیے ہیں۔

انڈین آرمی کا ٹینک ڈوبنے سے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے

بورنو اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ان حملوں میں 18 افراد ہلاک جبکہ 42 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایجنسی کے سربراہ برکینڈو سیدو نے رپورٹ میں کہا کہ 19 شدید زخمی لوگوں کو علاقائی دارالحکومت میدوگوری لے جایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی عرصے سے نائجیریا میں جہادی تنظیم بوکوحرام متحرک رہی ہے تاہم ابھی تک اس نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں وہ خود کش دھماکوں کے لیے نوجوان لڑکوں اور خواتین کو بھرتی کرچکی ہے۔

Exit mobile version