گوادر میں جاں بحق ہونے والے 7 مزدوروں کا تعلق خانیوال سے ہے
گوادر میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر پنجابی مزدوروں کا قتل عام کردیا۔ گوادر کے علاقے سربندر میں دہشت گردوں نے گھر میں سوئے ہوئے 7 مزدور قتل کردیے ۔ دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم حملے سے گھر پر حملہ کیا۔ حملے میں جانبحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے۔ خانیوال سے تعلق رکھنے والے 7 افراد گوادر میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے ۔
وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ معصوم مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے،واقع کی رپورٹ طلب کرلی گئی،دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے،نہتے معصوم مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے،ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کراچی؛ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘ را ‘ کے 2 دہشت گرد گرفتار
حکومت بلوچستان کی طرف سے بھی سخت مزمت کی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ پر متعلقہ افسران پہنچ گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے پنجابی مزدوروں کا قتل عام کیا گیا تھا جس میں 10 مزدوروں کو مرکزی شاہراہ پر بس سے اتار کر قتل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسکی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے قبول کرلی تھی ۔