افغان طالبان کی پاکستانی چوکی پر فائرنگ، جوابی کاروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان

پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان کی طرف سے جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا

ویب ڈیسک؛ پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ کی گئی، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا، پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

پاک فوج کی جوابی کاروائی سے 16 افغانی ہلاک جبکہ 27 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کاروائی میں افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، بھارتی اور افغان باشندے ملوث

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے متعدد بار افغانستان کی عبوری حکومت کو باور کروایا گیا ہے کہ پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔ جبکہ پاکستان کئی بار عبوری افغان حکام پر زور دے چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکے، جبکہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستان کے ان الزامات کی تردید کی جاچکی ہے۔

Exit mobile version