رفح کراسنگ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
غزہ: رفح کراسنگ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کی گاڑی پر اسرائیلی فوج نے شیلنگ کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کی گاڑی پر اسرائیلی فوج نے شیلنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے عالمی ادارہ صحت کا کارکن اور فلسطینی ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے رفح میں بین الاقوامی دباؤ کے باوجود زمینی آپریشن شروع کردیا تھا ۔ جس میں فلسطینیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا تھا ، تاہم رفح میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 27 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے مصر اور قطر کے پیش کردہ جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے کے بعد اسرائیل نے معاہدہ مسترد کرتے ہوئے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر حملہ کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کے آغاز میں ہی رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛اسرائیلی فوج رفح میں داخل، مزید 27 فلسطینی شہید
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج اقوام متحدہ کی امدادی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں 4 امدادی کارکن جان بحق ہوگئے تھے۔