غزہ کے شمالی حصے میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی ابوجاسر اہلیہ اور بچوں سمیت شہید ہوگئے
غزہ؛ اسرائیلی فوج کی بمباری سے فلسطینی صحافی سمیت 30 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کیا جس میں ابوجاسر اپنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہد ہوگئے، جبکہ متعدد علاقوں میں گولہ باری سے دیگر 30 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 161 فلسطینی صحافی اسرائیلی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ آج غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 30 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے آپریشن سے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹینک شہر کے شمالی علاقوں میں اندر تک جا چکے ہیں اور اسرائیلی فوج نے مغرب میں ایک پہاڑی چوٹی پر قبضہ کر لیا ہے۔
اسرائیل نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس نے حماس کے چودہ ہزار سے زائد عسکریت پسنوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 326 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضہ غیرقانونی قرار؛ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ
یاد رہے کہ قطر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات اور فائربندی کی کوشش اب تک ناکام رہی ہے۔ جبکہ اس ناکامی کی ذمہ داری حماس اور اسرائیل دونوں ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں، حقیقتاً اس جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا اور سینکڑوں فلسطینیوں کی مزید شہادت ہوئی۔
خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک جاری اس لڑائی میں 38 ہزار 919 شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں 161 فلسطینی صحافی ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی زخمی اور بے گھر ہیں جو پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Comments 2