بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران حالات سنگین ہوگئے، مواصلاتی رابطہ مکمل منقطع ہوگیا
ڈھاکہ؛ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاجی تحریک شدت اختیار کرگئی ہے۔ اب تک اس تحریک میں 105 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ حکومت نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ ٹی وی چینلز آف ائیر ہوچکے ہیں۔
طلبہ کی احتجاجی تحریک میں شدت آنے کے بعد ملک بھر میں کرفیو کا نفاذ کرکے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ جبکہ ملک کے متعدد حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے۔ جبکہ ٹیلی ویژن چینلز پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں۔ احتجاجی تحریک کے دوران ہیکرز نے سرکاری ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی متعدد بار کوشش کی ہے۔
ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک میں طلبہ اور پولیس اہلکاروں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ جبکہ متعدد بنگلہ دیش کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستانی طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاسٹل میں اپنے کمروں میں رہیں۔
بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران 6 افراد جاں بحق
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تین دنوں میں ہنگاموں اور جھڑپوں میں 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں، زخمی ہونےوالوں میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کے سرکاری ٹی وی عمارت کو آگ لگادی جس کے باعث سرکاری ٹی وی کی نشریات کو روکنا پڑا ۔جبکہ مظاہرین نے عمارت کے احاطے میں کھڑی درجنوں موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی۔
Comments 2