ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن کیا گیا۔
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان اور زمان خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑی کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ پی ایس ایل کے لیے باقاعدہ ٹریننگ سیشن کا
آغا زسے 13 فروری سے ہوگا۔
پی ایس ایل 9 کا آغاز 17فروری سے ہوگا۔
افتتاحی میچ لاہو رقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments 1