حادثے میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں
امریکہ میں میکسیکو کی سرحد کے پاس نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3افراد ہلاک جبکہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا ۔جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد موجود تھے
مطابق حادثہ امریکی ریاست ٹیکساس کے قصبے میں پیش آیا۔ جس میں نیشنل گارڈ کے دو فوجی اور ایک بارڈر پٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہوا۔ جہاز میں سوار ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔جس کی حالت تشویش ناک ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد موجود تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments 2