پولیس کی کارروائی کے بعد ایک شخص گرفتار
کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹاوا کے جنوب مغربی علاقے ’ بار ہیون ‘ میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جن کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیاہے اور کہاہے کہ ابتدائی حالات کو دیکھتے ہوئے لگتاہے یہ واقعہ گھریلو تشدد کا نہیں ہے ۔
پولیس چیف ایرک سٹبز کا کہناہے کہ گھر کے اندر لاشوں کا منظر انتہائی ہولناک تھا جبکہ اوٹاوا کے میئر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر کی تاریخ میں یہ ایک پریشان کن واقعہ ہے ۔
Comments 2