اسے ڈچ شہر ڈیلفٹ میں کھانے پینے کی اشیا کا بدنام زمانہ قزاق قرار دیا جاچکا تھا
ہالینڈ میں ایک شخص چند برسوں دوران 127 مرتبہ ریسٹورنٹس میں بل ادا کیے بغیر کھا پی کر فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 58 سالہ یہ بدنام زمانہ شخص ہالینڈ کے شہر ڈیلفٹ میں ریسٹورنٹ مالکان کے لیے ایک وبال بن چکا تھا
اسے ڈچ شہر ڈیلفٹ میں کھانے پینے کی اشیا کا بدنام زمانہ قزاق قرار دیا جاچکا ہے۔، اس کے بارے میں مشہور ہے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران یہ بڑی صفائی سے کھانا کھا کر بل ادا کیے بغیر وہاں سے نکل جاتا تھا۔تاہم آخرکاروہ پکڑاگیا۔
چند دن قبل وہ ایک ریسٹورنٹ میں بل ادا کیے بغیر بہانہ بناکر فرار کی کوشش کررہا تھا تاہم پولیس کو بلانے کی وجہ سے وہ پکڑا گیا۔
ریسٹورنٹ کے ایک بیرے کے مطابق وہ اس وقت اس شخص کی جانب متوجہ ہوا جب یہ وہاں موجود تمام لوگوں سے اپنا کھانا شیئر کرنے کی پیشکش کر رہا تھا۔ لیکن پھر اچانک اس نے اپنے بائیں بازو کو بے قابو لرزتے ہاتھوں سے پکڑا جیسے اس پر اسٹروک کا حملہ ہوا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کے زہریلے مینڈک برآمد
جب طبی عملے کو بلایا گیا تو انہوں نے چیک اپ کے بعد کہا کہ یہ جعلی بیماری کا بہانہ کررہا ہے ،ہم اسے ہسپتال شفٹ نہیں کرسکتے۔
جس کے بعد ریسٹورنٹ کے مالک نے اس شخص سے 108 ڈالر بل کی ادائیگی کے لیے کہا تو اس نے ظاہر کیا کہ جیسے اسے ہلکی قسم کا اسٹروک ہوا ہو اور وہ یہ بل بعد میں ادا کر دے گا ۔
اس نے ریسٹورنٹ کے مالک کو اپنا نام اور پتہ دیا۔ تاہم قریب ہی موجود طبی عملے کے ایک شخص نے نام پتہ دیکھ کر کہا کہ اس نے انہیں کچھ اور نام پتہ دیا تھا۔
ہوٹل کے مالک نے بات بڑھنے پر پولیس بلالی ۔ جب پولیس نے اس کی تلاشی لی توپتہ چلا کہ یہ تو وہی شخص ہے جس کی انہیں تلاش ہے ۔ لیکن پھر اچانک اس نے اپنے بائیں بازو کو بے قابو لرزتے ہاتھوں سے پکڑا جیسے اس پر اسٹروک کا حملہ ہوا ہو، جب طبی عملے کو بلایا گیا جنہوں نے اسے اسپتال منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی بیماری کا بہانہ کر رہا ہے۔
Comments 1