پائیلٹ پیراشوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب
بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ تیجس گرکر تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راجستھان کے علاقے پھوکراں میں "بھارت شکتی” فضائی مشقوں کے دوران فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ طیارے کی تباہی سے قبل ہی پیراشوٹ کے ذریعے باہرنکل گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ جولائی 2022 میں بھی بھارتی لڑاکا طیارے کی تباہی سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
لازمی پڑھیں؛ میکسیکو کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
یاد رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ حادثاتی جنگی طیارے تباہ ہونے کی تعداد بھارتی ائیر فورس کی ہے ۔