امیرجماعت اسلامی انتخابات میں ناکامی پر امارت سے مستعفی ہوئے
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا۔
انکا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفی دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔
واضح رہے کہ سراج الحق پچھلے دس سال سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر تھے ۔
Comments 1