جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے 700 وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 41 سالہ جیمز اینڈرسن کو انگلینڈ کا سب سے بڑا تیز گیند باز سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس نے ملک کے ساتھ اپنے پورے کیرئیر میں بے مثال تاریخ رقم کی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں700وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 269 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف لارڈز میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا، 20سال ملک کی نمائندگی کرنا شاندار لمحہ تھا،یہ صحیح وقت ہے جب کرکٹ سے الگ ہوجایا جائے، کیرئیر میں سپورٹ کرنے پر اہلخانہ اوراہلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کرکٹ سے بچپن سے ہی بہت پیار ہے۔
فاسٹ باؤلر ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 جولائی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
ٹیم پر یقین ہے، ورلڈ کپ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے؛ بابراعظم
2ینڈرسن نے 20 سال میں 187 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لارڈز میں موسم گرما کا پہلا ٹیسٹ میرا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ انہوں نےمزید کہاکہ یہ 20 سال کےبعد یہ لمحہ ناقابل یقین ہے مگر میں جانتا ہوں کہ آپ کے ہٹنے سے دوسروں کو موقع ملے گا ، اینڈرسن نے مزید اپنے والدین دوستوں اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر میں یہاں تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔
یاد رہے کہ جیمز اینڈرسن نے 187 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے جبکہ 700 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں700وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 269 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔