حماس کے ڈپٹی کمانڈر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے

شہید

حالیہ غزہ اسرائیل جنگ میں شہید ہونے والے حماس کے سب سے سینیر رہنما تھے

غزہ میں جاری جنگ کے دوران حماس کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسیٰ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ حماس کے سنیئر رہنما مروان عیسیٰ اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مروان عیسیٰ حماس کے نائب فوجی کمانڈر تھے اور گزشتہ برس 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے مارے جانے والے حماس کے سب سے سینئر رہنما ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عیسیٰ گزشتہ ہفتے وسطی غزہ میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ کے نیچے ایک سرنگ کمپلیکس پر کئے گئے حملے میں مارے گئے تھے۔

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسیٰ کو اسرائیل کو انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور یورپی یونین نے انہیں اپنی دہشت گردانہ بلیک لسٹ میں رکھا تھا۔

عیسیٰ کو پہلی بغاوت کے دوران اسرائیل کی جانب سے پانچ سال تک جیل میں قید رکھا گیا تھا۔

تاہم ابھی تک فلسطینی حکام کی جانب سے مروان عیسی کی شہادت پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

یاد رہے کہ اب تک حماس کے سینیر رہنما شہید کیے جاچکے ہیں جس میں صالح العروری بھی شامل ہیں جنہیں بیروت کے مضافاتی علاقے میں شہید کیا گیا تھا

جبکہ دوسری طرف غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں؛ اسرائیلی جنگ غزہ میں قحط پیدا کررہی ہے؛ جوزف بوریل

Exit mobile version