مسجد اقصی میں جمعۃ الوداع کا روح پرور اجتماع

جمعۃ الوداع

پابندی کے باوجود 1 لاکھ سے زائد فلسطینوں کی جمعۃ الوداع

فلسطین؛ جمعہ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں کے بڑے اجتماع نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔ پابندیوں کے باوجود 1 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے پابندی کے باوجود نماز جمعہ ادا کی۔

ماہ رمضان میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی کے باوجود جمعۃ الوداع پر مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں؛اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی؛ پاکستان کی اقوام متحدہ میں قرارداد

فلسطینی اسرائیلی پابندی کے باوجود نماز کے لیے مسجداقصی میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔ محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطنیوں کا مسجد اقصی میں داخلہ بند ہے تاہم فسلطینوں نے تاہم پابندیوں کو روندھ دیا اور بڑی تعداد میں جمعۃ الوداع ۔ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر شیلنگ بھی کی گئی جبکہ 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

Exit mobile version