مناسک حج کا آغاز،20 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے

عازمین حج

عازمین حج آج منی پہنیچں گے ، ہزاروں بسوں کے ذریعے منی پہنچایا جائے گا

مکۃ المکرمہ: سعودی عرب میں آج سے مناسک حج کا باقاعدہ آغازہوگیا، لاکھوں عازمین حج آج منی میں پہنچیں گے۔ منی میں پہنچنے کے لیے 12 ہزار سے زائد بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ عازمینِ حج وادیٔ منیٰ میں قیام کریں گے اور فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔ منٰی روانگی سے قبل عازمین حج نے بیت اللہ کا طواف کیا۔

عازمین حج آج منیٰ میں قیام کریں گے، نمازوں کی ادائیگی اور دیگر عبادات کی جائیں گی، کل صبح عازمین میدان عرفات کیلئے روانہ ہو نگے، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائےگا، خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ملا کر پڑھی جائیں گی۔

 غروب آفتاب کے بعد عازمین کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں مغرب و عشا كى نمازيں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی، عازمین مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات بسر کریں گے، یہاں سے رمی جمرات کیلئے کنکریاں جمع کریں گے۔گی۔

اس سال دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں جو فریضۂ حج 1445 ہجری ادا کریں گے۔ جبکہ تقریباً 4 لاکھ سعودی عرب کےمقامی عازمین جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے۔

امریکہ کو مطلوب افغان رہنما سراج الدین حقانی فریضہ حج ادا کریں گے

اس سال شام کے عازمین حج ایک عشرے کی مدت میں پہلی بار دمشق سے براہِ راست مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ شام سے عازمین حج کی آمد سعودی عرب اور شام کے تعلقات میں پیدا ہونے والی بہتری کی علامت ہے۔ شام کے عازمین حج ترکی سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

Exit mobile version