پاکستان؛ عیدقربان پر 68 لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائے گی

عیدقربان

عیدقربان پر لاکھوں جانور قربان ہونے کے بعد اربوں روپے کا کاروبار ہوگا

اسلام آباد؛ ایک اندازے کے مطابق اس سال عیدقربان پر پاکستان بھر میں 68 لاکھ جانور قربان کیے جائیں گے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اس سال  33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائے ذبح ہونے کا اندازہ ہے۔

جبکہ اس کے علاوہ عید قربان پر ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ بھی ذبح کیے جائیں گے۔ جبکہ میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کی قربانی کا اندازہ ہے۔

پی ٹی اے کے سابق صدر محمد دانش خان کا کہناہے کہ اس سال مہنگائی کی وجہ سے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس لیے بڑے جانوروں میں حصہ ڈال کرقربانی کرنے کا رجحان زیادہ ہے۔ تاہم پی ٹی اے کے اندازوں میں 10،15 فیصد کمی بیشی کی گنجائش موجود ہے۔

مناسک حج کا آغاز،20 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے

جبکہ کاروباری حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس سال بکرے کی کھال 425 روپے جبکہ گائے کی 1500 روپے تک رہے گی، جبکہ اجتماعی طور پر کھالوں کے ریونیو میں گائے کی کھالیں 4ارب 29 کروڑ اور بکرے کی کھالیں 1 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ تک رہیں گے۔

Exit mobile version