ریکٹرسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی
تائیون ایک پھر زلزلہ سے لرز اٹھا۔ رائٹرز کے مطابق جمعہ کو تائیوان کے دارلحکومت تائی پے میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں۔ موسمی انتظامیہ کے مطابق ریکٹر سکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کا مرکز کاؤنٹی کے ساحل کو قرار دیا جاتاہے۔
تاہم تائیوان کی حکومت اور انتظامیہ کے مطابق تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں آسکی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی تائیوان میں زلزلے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ تاہم اس زلزلے کے بعد اب تک تائیوان میں 4000 کے قریب آفٹر شاکس آچکے ہیں
روس ؛ پیوٹن نے پانچویں دفعہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اس سے قبل 2016 میں تائیوان کے جنوبی علاقے میں آنے والے زلزلے سے 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔جبکہ تائیوان میں سب سے زیادہ تباہ کن زلزلہ 1999 میں آیا تھا۔ جس میں 2000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔