پیوٹن 1999 سے صدر یا وزیراعظم کے عہدے پر برسراقتدار ہیں
روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے پانچویں بار صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ روسی صدر نے پانچویں دفعہ چھ سالہ صداتی مدت کےلیے حلف اٹھایا ہے۔ پیوٹن 1999 سے صدر یا وزیر اعظم کے طور پر برسراقتدار ہیں اور انہوں نے اپنے نئے مینڈیٹ کا آغاز یوکرین جنگ کے دو سال سے زائد عرصے کے بعد کیا ہے۔
گرینڈ کریمن پیلس میں منعقدہ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم ایک متحد اور عظیم قوم ہیں اور مل کر ہم تمام رکاوٹوں پر قابو پا لیں گے، ہم نے جو کچھ منصوبہ بنایا ہے اس کا ادراک کریں گے، اور ہم مل کر جیت حاصل کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس موجودہ مشکل دور سے مضبوطی سے گزرے گا اور فاتح بن کر ابھرے گا۔
روس نے چوری کے الزام میں 1 امریکی فوجی گرفتار کرلیا
یاد رہے کہ پوٹن نے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ یوکرین جنگ کی وجہ سے امریکہ اور دیگر کئی مغربی ممالک نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔