روس نے چوری کے الزام میں 1 امریکی فوجی گرفتار کرلیا

امریکی فوجی

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجی چھٹی کے بعد گھر جانے کی بجائے روس نکل گیا

روس نے چوری کے الزم میں ایک امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ امریکی فوجی سارجنٹ گورڈن بلیک جنوبی کوریا میں تعینات تھا۔ سارجنٹ ٹیکساس کے فورٹ کاوازوس کارہائشی تھا اور وہ  اپنے گھر واپسی کی تیاری کررہا تھا لیکن وہ گھر کی بجائے روس چلا گیا۔

برطانی جریدے دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی حکام نے بتایا کہ 34 سالہ اسٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک جنوبی کوریا میں تعینات تھا اور ٹیکساس کے فورٹ کاوازوس میں اپنے گھر واپسی کی تیاری کررہا تھا لیکن وہ روس چلا گیا۔

 جبکہ دوسری طرف امریکی فوج کی ترجمان سنتھیا اسمتھ نے کہا کہ عسکری اور تجارتی پیسفک بندرگاہ ولادی ووسٹوک سے ایک فوجی کو مجرمانہ بدتمیزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیل نے الجزیرہ پر پابندی عائد کردی ، آلات ضبط اور دفاتر بند کرنے کا حکم

 تاہم انکا کہنا تھا کہ روس نے امریکا کو مطلع کیا اور متاثرہ فوجی کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا ہے۔ سنتھیا اسمتھ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ روس میں فوجی کو مناسب قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد امریکی روسی جیلوں میں قید ہیں جن میں کارپوریٹ سیکیورٹی ایگزیکٹو پال وہیلن اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایون گرشکووچ شامل ہیں۔ تاہم امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ انکی رہائی کے لیے روس سے بات چیت جاری ہے

Exit mobile version