بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی عزت کرے وہ ایٹمی ملک ہے؛ کانگریس رہنما

کانگریس

کانگریس رہنما منی شنکر نے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنے پر زور دیا

بھارت؛ کانگریس کے رہنما منی شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہیے۔ منی شنکر کا ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر چل رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہیں جنہیں اگر ہماری حکومتوں نے ناراض کیا تو وہ ہندوستان پر گرا سکتا ہے، بھارت کو پاکستان کو عزت دینی چاہیے، اگر ایسا نہ کیا تو پاکستان بھارت پر بم گراسکتا ہے۔

کانگریس لیڈر منی شنکر نے کہا کہ بھارت صرف اپنی فوجی قوت بڑھا رہا ہے جو دونوں ممالک میں تناؤ کا سبب ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی فوج لاہور پر ایٹم بم گرائے گی تو اسکے تابکاری اثرات کو امرتسر تک پہنچے میں 8 سیکنڈ سے بھی کم وقت لگے گا۔

میڈ ان انڈیا ہتھیار بھارت کےلیے دنیا بھر میں شرمندگی کا باعث بن گئے

منی شنکر کا یہ ایک پرانا انٹرویو ہے جو آجکل وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی نے کہا کہ یہ کانگریس کا نظریہ کی عکاسی ہے جو وہ ہندوستان کےلیے رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں الیکشن کا سلسلہ جاری ہے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مرحلہ وار انتخابی عمل چل رہا ہے۔ اور اس مرتبہ کئی ریاستوں میں بی جے پی کی بجائے کانگریس کا پلڑا بھاری ہے تاہم ایسے وقت میں کانگریس رہنما کا ایسا بیان وائرل ہونا الیکشن مہم کا حصہ بھی ہوسکتا ہے۔

Exit mobile version