کولمبیا فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا

کولمبیا

مغربی کنارے میں رملہ میں کولمبیا کا سفارت خانہ قائم کریں گے ، وزیرخارجہ

کولمبیا: کولمبیا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ کولیمبیا کے وزیر خارجہ لوئیس موریلو نے کہا کہ صدر نے ہدایات دی ہیں کہ ہم مغربی کنارے میں رملہ میں اپنا سفارتخانہ قائم کریں۔ یہ بات انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

جبکہ اے ایف پی کے مطابق کولیمبیا کے وزیر خارجہ لوئیس موریلو نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر گستاو پیٹرو نے ہدایات دی ہیں کہ ہم مغربی کنارے میں رملہ میں کولیمبیا کا سفارت خانہ قائم کریں۔

اسپین،ناروے اور آئرلینڈکا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

یاد رہےکہ اس سے قبل آئرلینڈ، ناروے اور اسپین فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کااعلان کرچکے ہیں۔ اور اب کولیمبیا کے صدر نے بھی فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ کولمبیا کے صدر اسرائیی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے سخت ناقد ہیں اور انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی مہم کو ”نسل کشی“ قرار دیا ہے۔

Exit mobile version