شام ، بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

شام

دھماکہ ترکیہ کی سرحد کے قریبی قصبے کے بازارمیں ہوا

شام میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دھماکہ شمالی شام کے ایک مصروف بازار میں ہوا۔

دھماکے کے وقت شہری عید الفطر کیلئے کپڑے خریدنے میں مصروف تھے۔ بم ایک کار میں نصب تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے وقت شہری عید الفطر سے پہلے اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے خریدنے میں مصروف تھے۔

شام میں کام کرنے والے رضاکارانہ امدادی گروپ وائٹ ہیلمٹس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛شام ؛ حلب میں اسرائیلی فوج کی فضائی کاروائی فوجیوں سمیت 38 افراد شہید

یاد رہے شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں  شہریوں بم دھماکوں یا مختلف دہشت گردانہ کاروائیوں میں نشانہ  بنانا معمول ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Exit mobile version