کینیڈا پولیس کواسکواڈ پر سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے
کینیڈا کی پولیس نے بھارت کا 3 رکنی قاتل اسکواڈ گرفتار کرلیا ہے۔ کینیڈا نے خالصتانی رہنما کے قتل کے شبے میں 3 بھارتی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔گزشتہ سال کینیڈا میں خالصتانی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا جس پر کینیڈین حکومت نے بھارت پر شکوک وشبہات کا اظہار بھی کیا تھا۔
تاہم اب کینیڈا کی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شناخت 28 سالہ کرنپریت سنگھ، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور کرن برار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کینیڈین پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کے ملوث ہونے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بھارتی حکومت کے تانے بانے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛آسٹریلیا؛ بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا
تحقیقی ٹیم کی جانب سے کچھ ماہ پہلے ملزمان کی شناخت کر لی گئی تھی جبکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ جبکہ تینوں ملزمان مختلف ذمہ داری جن میں ڈرائیور ، شوٹر، اسپاٹر شامل ہیں، نبھا چکے ہیں۔
کینیڈین پولیس کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ اس تحقیقات میں امریکی قانونی فورسمنٹ ایجنسی کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ہے۔