اٹلانٹا کے ہائی سکول میں طالب علم کی سکول میں فائرنگ کے بعد پولیس نے مشتبہ طالب علم کو گرفتار کرلیا، مگر وجوہات سامنے نہ آسکی
ویب ڈیسک؛ امریکی ریاست جارجیا میں طالب علم کی سکول میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں، خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے اٹلانٹا شہر سے 70 کلومیٹر دور وینڈر ٹاؤن میں 14 سالہ طالب علم کی سکول میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مشتبہ طالبعلم کو گرفتار کرلیا ہے البتہ طالب علم کی سکول میں فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔
جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والی کی تفصیلات جاری کی ہیں، بیورو کے مطابق سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں دو طالب علم اور دو اساتذہ شامل ہیں۔
جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں میں 14 سالہ طالبِ علم شیرمرہون، 14 سالہ کرسٹین انگولو، 53 سالہ خاتون ٹیچر کرسٹینا ایریمی اور 39 سالہ استاد رچرڈ اسپینوال شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق طالب علم کی سکول میں فائرنگ کے واقع میں تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ طالب علم نے کاروائی اکیلے ہی کی ہے، جبکہ طالبعلم نے سفائرنگ خودکار رائفل کااستعمال کیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی موت پر افسوس ہے، صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی موجودہ حالات میں پڑھنے لکھنے کی بجائے خود کو محفوظ رکھنے کے طریقے دیکھ رہیں، عمومی طور پر اس رویے کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔
غزہ؛ سرنگ سے امریکی شہری سمیت 6 اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد
واضح رہے کہ رواں برس امریکہ میں فائرنگ کے 29 مختلف واقعات ہوچکے ہیں، اور کر نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی، اور امریکی اخبار’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ بھر میں ہونے والے ان واقعات میں اب 127 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments 1