براکہ پاور پلانٹ کو عرب دنیا کا پہلا نیوکلئیر پاور پلانٹ سالانہ 40 ٹیرا واٹ بجلی پیدا کریگا
ویب ڈیسک؛ ابوظہبی میں عرب دنیا کا پہلا نیوکلئیرپاور پلانٹ مکمل ہوگیا، متحدہ عرب امارات میں جمعرات کے روز پہلے عرب دنیا کے نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تکمیل کا اعلان کردیا۔ براکہ پاور پلانٹ سالانہ 40 ٹیراواٹ بجلی پیدا کریگا۔ خیلجی ریاست کی بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد پیدا کریگا جوکہ عرب امارات کی ضرورت کا 25 فیصد ہوگا۔
امارات نیوکلئیر انرجی کارپوریشن کے مطابق ابوظہبی میں تعمیر کردہ براکہ نیوکلئیر پاور پلانٹ سے ابوظہیبی نیشنل آئل کمپنی سمیت متعدد کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی، جبکہ اسکی پیداوار نیوزی لینڈ کی سالانہ کھپت کے برابر ہوگی۔
عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد زید النہیان نے برکہ کی تکمیل کو نیٹ زیرو کی تکمیل کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے شیخ زید بن النہیان نے کہا کہ ہم اپنے آج ، کل اور اپنی قوم کے لوگوں کے فائدے کےلیے توانائی کے تحفظ اور پائیداری کو ترجیح دیتے رہیں گے۔
برکہ پاور پلانٹ نے 2020 میں کام کرنا شروع کیا تھا مگر اس وقت اسکا صرف ایک ری ایکٹر فعال ہوا تھا، جبکہ باقی تین ری ایکٹر ابھی تکمیل کے مراحل میں تھے۔
امریکہ؛ جارجیا میں طالب علم کی سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے مطابق، نیو کلئیر پاور پلانٹ کی فعال زندگی تقریباً 60 سے 80 برس ہے، جس کے اختتام پر اسے ختم کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی معیشت کی بنیاد زیادہ تر تیل پر ہے لیکن اب وہ 2050 تک اپنی نصف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خاطر خواہ قابل تجدید توانائی تیار کرنے کے لیے اربوں ڈالرخرچ کر رہا ہے۔