مودی سرکار کی جانب سے بھارتی انتخابات کے دوران اظہار رائے پر کڑی پابندی عائد ہے
بھارت میں اس وقت انتخابات کے مراحل چل رہے ہیں۔ تاہم بھارتی انتخابات کے دوران مودی نے اپنی انتخابی مہم میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ اختیار کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات کے بہتری کے دعویدار مودی سرکار کے دعوے کے برعکس مقبوضہ کشمیر کے حالات پہلے سے بھی زیادہ بدتر ہو چکے ہیں۔
نشریاتی ادارے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بھارتی انتخابات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں عوام شدید گھٹن کا شکا رہے اور مودی سرکار کی جانب سے اظہار رائے پر کڑی پابندی عائد ہے۔
دی وائر کی رپورٹ کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی وحید پارہ کا کہنا ہےکہ کشمیر میں لوگ بات کرنے سے ڈرتے ہیں،کیونکہ یہاں مکمل ریڈ راج چل رہا ہےاورتمام ایجنسیوں کو ہمیں خاموش کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد اظہار رائے پر کڑی پابندی رکھی جس کے باعث میڈیا کسی طور پر خبر نشر نہیں کرتا جبکہ بار خاموش ہے اور ہمارے سارے فورمز بھی بند کردیے گئے ہیں۔ جو بھی کسی فورم پر بات کرنے کی کوشش کرتا ہے اس پر اے یو پی اے کے چارجز لگادیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت اور ایران کا چاہ بہار پر معاہدہ؛ امریکہ کی وارننگ
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 40 ورکربی جےپی کےکریک ڈاؤن کےباعث پارٹی چھوڑنے پرمجبور ہوگئے۔ بھارتی انتخابات کے دوران بھی جو پارٹی مودی سرکار کے حق میں بات کرتی ہے اسے چھوٹ ملتی ہے جبکہ اسکے خلاف بات کرنے والوں کیخلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے، اس وقت کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ لوگوں کو بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی۔
جموں وکشمیرنیشنل کانگریس آغا روح اللہ نےکہا کشمیرمیں آزادی رائے کا یہ حال ہے کی واٹس ایپ سٹیٹس پر ایک ایموجی لگانے پر یو اے پی اے کے چارجز لگا دیے گئے، کشمیرمیں ملازمین کو ڈرا دھمکا کر پوجا پاٹ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
کشمیر میں لوگ گھٹن زدہ ماحول میں خاموش ہیں لیکن اسے امن یا بی جے پی کی کامیابی نہیں کہا جاسکتا،جبکہ بھارتی انتخابات کے دوران مودی سرکار کا میڈیا ایک جانب آزاد کشمیر میں بد امنی کے خاتمے کے متعلق جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے دی وائر کی حالیہ رپورٹ نے مودی سرکار کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ کشمیر میں سب اچھا کی رپورٹ پر میڈیا خاموش ہے لیکن کشمیر کی عوام گھٹن کا شکار ہے
Comments 1