ایکس ٹی وی ایپلی کیشن سمارٹ ٹی وی کی طرز پر کام کریگی، فی الحال یہ سہولت بیٹا صارفین تک میسرہوگی
ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے سمارٹ ٹی وی طرز پر ایکس ٹی وی ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کے مطابق وہ ایکس کو ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پر پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو اب ایکس سمارٹ ٹی وی پر دیکھنا ممکن ہوگا، صارفین اب نئی ایکس ٹی وی ایپلی کیشن پر دو گھنٹے کی طویل ویڈیو دیکھ سکتے ہیں تاہم اس کےلیے ایکس اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ضروری ہے۔
منگل کے روز ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ٹی وی ایپ کی تشکیل کے متعلق انجینئرنگ ٹیم کی تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں ایکس ٹی وی ایپلی کیشن کے جاری کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم ابھی یہ ایپ ایکس کے بیٹا صارفین کو ہی دستیاب ہوگی۔ ایکس کے بیٹا صارفین ماہانہ فیس ادا کرنے کے بعد دو گھنٹے کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے۔
ایکس انجینئرنگ ٹیم نے پوسٹ میں بتایا کہ یہ ایپ آئندہ آنے والی ویڈیو ٹیب کے ساتھ جوڑی گئی ہے جو کہ ایکس کو ایک ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں بدلنے اور تخلیق کاروں، مشتہرین اور کمپنی کے شراکت داروں کے لیے نئے مواقع کھولنے میں بڑا قدم ہے۔
واٹس ایپ کے مقابلے کے لیے نئی ایپ تیار کرلی گئی
ایلون مسک کے مطابق وہ ایکس کو ٹوئٹر کو سپر ایپ بنانا چاہتے ہیں اور یہ نئی تبدیلیاں انہی اقدامات کا حصہ ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال 2023 میں ایکس میں ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔