نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں پیش آیا
خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پولیس پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں ٹاؤن شپ مہاجر کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔
میڈیا کے مطابق پولیس اہکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ کچھ دیر جاری رہا ۔ حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ۔
ضلع بھر میں حملہ آوروں کی تلاشی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی پولیس اہل کاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛بشام ؛ گاڑی پر حملہ 5 چینی شہریوں سمیت 6افراد ہلاک
یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے
پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔