صدرپاکستان کون؟ صدر کے انتخاب کےلیے پولنگ جاری

صدرپاکستان

آصف علی زردار اور محمود خان اچکزئی صدارتی اُمیدوار ہیں

پاکستان میں آج نئے صدرپاکستان کے انتخاب کے لیے سینیٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری ہے ۔صدارتی  انتخاب میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں۔

اکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں اور انہیں پی پی پی کے علاوہ، مسلم لیگ ن، پاکستان مسلم لیگ، ایم کیو ایم، استحکام پاکستان پارٹی سمیت کئی اور اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل ہو گی۔

جبکہ صدرپاکستان پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل ہے۔

آج ہونے والے صدرپاکستان کے انتخاب میں پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ، ایوان زیریں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اپنے ووٹ کا حق استعمال کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا تھا  جبکہ ارکان اسمبلی کے لیے صدرپاکستان کے انتخاب کا ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

ارکان اسمبلی کے نام بطور ووٹر انتخابی فہرست میں انگریزی حروف تہجی کی ترتیب سے شامل کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ارکان اسمبلی کو ووٹ کے لیے  اسمبلی کے جاری کردہ شناختی کارڈ کے ساتھ ایوان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔ جمیعت علمائے اسلام نے وزارت اعظمیٰ کے انتخاب میں بھی کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تھا۔

سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جمعے کو اپنے خط میں محمود خان اچکزئی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے خالی ہونے کی وجہ سے نامکمل الیکٹورل کالج کے باعث انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

محمود خان اچکزئی نے خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک درخواست پشاور ہائی کورٹ میں بھی زیرِسماعت ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

Exit mobile version